نوکیا کا ایمازون اور ایچ پی کے خلاف ٹیکنالوجی چوری کا الزام، قانونی چارہ جوئی شروع
فن لینڈ کی ٹیلی کام مصنوعات بنانے والی کمپنی ‘نوکیا’ نے ایمازون اور ایچ پی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ دونوں کمپنیاں نوکیا کی ویڈیو سٹریمنگ سے متعلق ٹیکنالوجی بغیر اجازت استعمال کر رہی ہے، جس کا حق سند ایجاد نوکیا کے پاس ہے۔
نوکیا کی طرف سے امریکی ریاست ڈیلاویئر کی فیڈرل کورٹ میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ کمپنی کی طرف سے ایمازون اور ایچ پی کے خلاف اسی طرح کی کارروائیاں جرمنی، بھارت، برطانیہ اور یورپین یونیفائیڈ پیٹنٹ کورٹ میں بھی کی جا رہی ہیں۔
ان مقدمات میں نوکیا کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ایمازون پرائم اور ٹوچ (Twitch)پلیٹ فارمز نوکیا کی ویڈیو کمپریشن، کنٹینٹ ڈلیوری اور کنٹینٹ ریکمنڈیشن سمیت دیگر ایپلی کیشنز بغیر اجازت استعمال کر رہے ہیں۔ ایچ پی کمپنی اپنی ڈیوائسز میں نوکیا کی ویڈیو سٹریمنگ ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہے۔