سام سنگ ا یک بار پھر ہیکنگ کے حملے کا نشانہ بن گیا
جنوبی کورین ٹیکنالوجی کمپنی ’سام سنگ‘ ایک بار پھر ہیکنگ کے حملے کا نشانہ بن گئی اور اس بار اس حملے میں ہزاروں برطانوی صارفین نجی نوعیت کے ڈیٹا سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سام سنگ پر یہ سائبر حملہ 13نومبر 2023ءکو ہوا، جس کی معلومات رواں ہفتے سامنے آئی ہیں۔
اس حملے میں ایس ای یو کے کی ای کامرس ویب سائٹ سے خریداری کرنے والے برطانوی کسٹمرز کی نجی معلومات چوری کی گئیں۔
جن میں ان کے فون نمبرز، ایڈریس، ای میلز اور ان بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات شامل ہیں جن سے انہوں نے ویب سائٹ پر ادائیگی کی۔
اس بار سائبر حملے کی وجہ ایک تھرڈ پارٹی ایپلی کیشن بنی۔
جسے سام سنگ کمپنی اپنے بزنس کے لیے استعمال کرتی ہے۔ اس ایپلی کیشن میں ایک ایسی خامی تھی، جس کا ہیکرز نے فائدہ اٹھایا اور ای کامرس ویب سائٹ سے خریداری کرنے والے کسٹمرز کی نجی معلومات چوری کر لیں۔
واضح رہے کہ سام سنگ پر گزشتہ سال بھی ایک سائبر حملہ ہوا تھا جس میں ہیکرز گلیکسی سمارٹ فونز کے آپریشنل کوڈز سمیت کمپنی کے دیگر اندرونی ڈیٹا تک رسائی حاصل کر لی تھی۔
اس سائبر حملے کی ذمہ داری لیپسس (Lapsus)نامی ہیکنگ گروپ نے قبول کی تھی، جس نے بتایا تھا کہ انہوں نے نویڈیا کارپوریشن نیٹ ورک سے تفصیلات چوری کرکے سام سنگ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی۔