اوپن اے آئی کا سیم آلٹمین کیساتھ معاہدے کا اعلان

0 123

مصنوعی ذہانت کی بڑی کمپنی اوپن اے آئی کے مطابق سیم آلٹمین اوپن اے آئی میں بطور سی ای او واپس آ رہے ہیں، رواں ہفتے سیم آلٹمین کو کمپنی کے بورڈ نے سی ای او کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔

اوپن اے آئی کی جانب سے کمپنی کے بانیوں میں سے ایک سیم آلٹمین کو واپس نہ لینے پر ادارے میں افرا تفری مچ گئی تھی۔

اوپن اے آئی کے تقریباً 8 سو میں سے 7 سو سے زائد ملازمین نے دھمکی دی تھی کہ نکالے گئے سیم آلٹمین کو بطور سی ای او واپس نہ لایا گیا تو وہ بھی مائیکرو سوفٹ میں ملازمت اختیار کر لیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.