تیز ترین انٹرنیٹ ، سپیڈ 1.2 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ، ایک سیکنڈ میں 150 فلمز ٹرانسفر کی صلاحیت
چین نے دنیا کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کر دیا۔ انٹرنیٹ کی اسپیڈ 1.2 ٹیرا بائیٹ فی سیکنڈ ہے جو امریکا کے الٹرا ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ سے تین گنا جبکہ دنیا کے بڑے انٹرنیٹ روٹس پر فراہم کردہ اسپیڈ سے 10گنا تیز ہے۔
چینی کمپنی کی جانب سے ایسی جدید ترین سروس متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے ایک سیکنڈ میں اعلیٰ معیار کی 150 فلمیں ٹرانسفر کی جا سکتی ہیں۔
موبائل کمپنی ہواوے ٹیکنالوجیز کے نائب صدر وانگ لی نے وضاحت کی کہ دنیا کا تیز ترین انٹرنیٹ ایک سیکنڈ میں 150 ہائی ڈیفینیشن فلموں کے مساوی ڈیٹا منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔