ایکس سے صارفین کیلئے آمدنی کے حصول کی پالیسی میں تبدیلی

0 108

ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (جسے پہلے ٹوئٹر کہا جاتا تھا) نے کہا کہ ہر وہ پوسٹ جس پر کمیونٹس نوٹس کا اضافہ کیا جائے گا، اس سے آمدنی کا حصول ممکن نہیں ہوگا۔

تبدیلی کی وجہ سنسنی خیزی کی بجائے سچائی کو ترجیح دینا ہے، کمیونٹی نوٹس ایکس کا وہ فیچر ہے جو صارفین کے مواد کو جانچ کر اس کے غلط ہونے کے بارے میں بتاتا ہے۔

اس فیچر کو 2021 میں متعارف کرایا گیا تھا اور شروع میں اسے برڈ واچ کا نام دیا گیا تھا، مگر ایلون مسک نے ایکس کو خریدنے کے بعد اس کا نام بدل کر کمیونٹی نوٹس کر دیا۔

ان پروگرامز میں شمولیت کے لیے ایکس پریمیئم کی سبسکرپشن، گزشتہ 3 ماہ کے دوران پوسٹس پر 50 لاکھ امپریشنز اور کم از کم 500 فالوورز جیسی شرائط پوری کرنا ہوتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.