جی میل میں ای میل ٹائپ کرنے کی ضرورت ختم

0 116

گوگل کی اس سروس میں وائس کمپوز نامی فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے،یہ فیچر صارفین کی آواز کو استعمال کرکے ای میل تحریر کرکے ڈرافٹ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

ای میل ڈرافٹ ہونے کے بعد آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی اس ای میل کو حتمی شکل دے گی جس کے بعد صارف اسے سینڈ کرسکے گا۔

یہ نیا فیچر جی میل کے ہیلپ می رائٹ (write) نامی ٹول کا حصہ ہوگا،9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ابھی آزمائشی مرحلے سے گزر رہا ہے۔

یہ فیچر ان صارفین کے لیے بہت زیادہ کارآمد ہوگا جو سفر کرتے ہوئے یا کسی کام کے دوران ای میل بھیجنے کے خواہشمند ہوں گے،چونکہ یہ فیچر ابھی آزمائشی مرحلے سے گزر رہا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرایا جائے گا۔

خیال رہے کہ گوگل کی جانب سے ہیلپ می رائٹ ٹول کو جون 2023 میں متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.