سام سنگ نے اپنی اے سیریز کے دو نئے ماڈلز فون متعارف کرا دئیے
معروف سیلولر فون کمپنی ’سام سنگ‘ نے اپنی اے سیریز کے دو نئے ماڈلز فون متعارف کرا دیے جنہیں میموری کے حوالے سے معیاری فونز قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی اسمارٹ فون بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی ’سام سنگ‘ نے خاموشی سے اے سیریز کے دو بجٹ فونز ’سام سنگ: گلیکسی اے 05‘ اور ’سام سنگ: گلیکسی اے 05 ایس‘متعارف کرادیے ہیں۔ مذکورہ فونز کو 7۔6 انچ اسکرینز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
کمپنی نے اس فون کے بیک پر دو کیمرے دیے ہیں جن میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل ہے۔فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔
اسے اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرایا گیا ہے۔گلیکسی اے 05 کو 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 25 واٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
فون نے اپنے اس بہترین فون کے بیک پر تین جب کہ ایک 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا کے ساتھ پیش کیا ہے۔گلیکسی اے 05 ایس کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 جب کہ باقی دونوں کیمرے ترتیب وار دو دو میگا پکسل کے ہیں۔
اس فون کو بھی 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 25 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس میں بھی اینڈرائیڈ 13 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔