’ریڈمی‘ کے پرو نوٹ سیریز کے تین فون متعارف
اسمارٹ موبائل بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ ’ریڈمی‘ کے تین پرو نوٹ فونز پیش کردیے، کمپنی نے پہلی بار 200 میگا پکسل اور فنگر پرنٹ سینسر کے ساتھ فونز کو پیش کیا۔
کمپنی نے ’ریڈمی: نوٹ، نوٹ 13 پرو اور نوٹ 13 پرو پلس کو پیش کیا ہے اور کمپنی کا سب سے بہترین فون پرو 13 پلس ہے، جس میں 200 میگا پکسل کیمرا بھی دیا گیا ہے۔
اسی طرح کمپنی نے پہلی بار اپنے فون ریڈمی نوٹ 13 پرو پلس میں فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا ہے، اس سے قبل کسی بھی پرو نوٹ سیریز میں یہ فیچر نہیں دیا گیا تھا۔
کمپنی نے تینوں فونز کو 67۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا ہے جب کہ تینوں فونز میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے،تینوں فونز کو 8، 12 اور 16 جی بی ریم جب کہ 128، 256 اور 512 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا ہے۔