گوگل جی میل کا اہم فیچر جلد ختم کردے گی
وہ جی میل صارفین جو ویب سائٹ کا ایچ ٹی ایم ایل بیسک ویو فیچر استعمال کرتے ہیں ان کو جنوری 2024 کے بعد سے یہ فیچر دستیاب نہیں ہوگا۔
کمپنی کے سپورٹ پیچ میں پیش کیے جانے والے ایک نوٹس کے مطابق اس تاریخ کے بعد سے جی میل صرف اسٹینڈرڈ ویو میں دستیاب ہوگا۔
ایچ ٹی ایم ایل بیسک ویو در اصل جی میل کا 2007 کا ڈیزائن ہے جس کا صارفین اکثر سست رفتار وائے فائے پر استعمال کرتے ہیں۔ اس موڈ پر چیٹ باکس، اسپیل چیک یا کونٹیکٹ امپورٹنگ جیسے اسٹینڈرڈ ویو فیچر لوڈ نہیں ہوتے۔
ایچ ٹی ایم ایل ویو نابینا افراد کے لیے اسکرین کے استعمال کو کافی آسان بناتا ہے۔ اسٹینڈرڈ انٹرفیس اب نابینا افراد کے استعمال کے لیے دستیاب تو ہے لیکن متعدد افراد بیسک ایچ ٹی ایم ایل ورژن پر ہی رہ گئے ہیں کیوں وہ یہ ہی استعمال کرنا جانتے ہیں۔
پراتک پٹیل نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ اسٹینڈرڈ انٹرفیس دسترس میں نہیں۔ لیکن کچھ لوگ اس موڈ کو استعمال کرنے کے لیے تیار نہیں ہوں گے۔