چینی کمپنی کا پاکستان میں الیکٹرک وہیکل پلانٹ لگانے کا اعلان

0 77

ایک چینی الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل (ای وی) پلانٹ اور ملک کے بڑے شہروں میں شو رومز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

یہ اعلان XinjianJingyi Cheng گروپ کے اسسٹنٹ چیئرمین GU Xongquan کی قیادت میں ایک وفد نے FPCCI کے نائب صدر امین اللہ بیگ سے ملاقات کے دوران کیا۔

جی یو نے کہا کہ پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہونا اور مینوفیکچرنگ یونٹ اور شو رومز قائم کرنا کمپنی کے مفاد میں ہے اور اس کے طویل مدتی کاروباری منصوبے کا حصہ ہے۔

کاریں پاکستان میں نقل و حمل کا اہم ذریعہ ہیں، جب کہ عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے پٹرول کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کیا ہے، جس سے صارفین کے لیے توانائی کی نئی منڈیوں کا رخ کرنا ناگزیر ہے۔

امین اللہ بیگ نے چینی فرم کے وفد سے کہا کہ وہ اپنے سرمایہ کاری کے منصوبوں کو تیز کریں جو باہمی طور پر فائدہ مند ہوں گے۔

گزشتہ سال مئی میں، ایک اور چینی کارپوریشن ‘گاس آٹو گروپ’ نے کراچی میں پورٹ قاسم کے قریب پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں الیکٹرک وہیکل (EV) پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کمپنی اے کے ڈی گروپ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ جوائنٹ وینچر (جے وی) میں داخل ہوگی اور کراچی پورٹ قاسم میں تقریباً 1000 ایکڑ اراضی پر پلانٹ قائم کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.