یوٹیوب پر گیمنگ فیچر کی آزمائش
گیمز کو یوٹیوب ہسٹری میں بھی دیکھا جاسکے گا، ملازمین کی جانب سے جن گیمز کی آزمائش کی گئی تھی ان میں سے ایک اسٹیک باؤنس ہے جو گوگل کے گیم اسنیکس پلیٹ فارم پر موجود ہے۔
و یڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنے "پلے ایبلز” فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے۔ یہ فیچر فی الوقت مخصوص صارفین کیلئے فراہم کیا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے مخصوص صارفین ڈیسک ٹاپ یا موبائل پر ویب سائٹ یا ایپ استعمال کرتے ہوئے گیم کھیل سکیں گے،جن صارفین کو اس فیچر تک رسائی حاصل ہو گی۔
انھیں یوٹیوب پر "پلے ایبلز” نامی خانہ نظر آئے گے۔ یہ گیمز فیڈ پر موجود دیگر کونٹینٹ کے ساتھ بھی دِکھائی دیں گی۔ ان گیمز کو یوٹیوب ہسٹری میں بھی دیکھا جاسکے گا اور صارفین گیم کو محفوظ بھی کر سکیں گے۔