یوٹیوب کا صارفین کی سہولت کیلئے لائیو اسٹریم میں زبردست تبدیلی کا فیصلہ
یوٹیوب نے اپنی ایپ میں عمودی (ورٹیکل) لائیو اسٹریم کی آزمائش شروع کردی ہے، اسی کے ساتھ فل اسکرین کےآپشن پر بھی کام شروع کر دیاہے۔ اس کا مقصد بعد میں شارٹس بنانے میں آسانی ہوسکتی ہے۔
یوٹیوب کے مطابق موبائل صارفین کے لیے عمودی فارمیٹ میں لائیو اسٹریم ایک اہم تجربہ ہوگا، اس میں لائیو اسٹریم کو اسکرول کیا جاسکے گا۔
پھر فالوورز کی جانب سے فنڈنگ کے فیچرز کو بھی آسانی سے دیکھنا ممکن ہوگا، سب سے بڑھ کر یہ کہ لائیواسٹریم شارٹس میں بھی لائیو دیکھی جاسکے گی۔
یوٹیوب کے مطابق انسٹاگرام کی طرح عمودی لائیو کانٹینٹ اب ایپ اور ڈیسک ٹاپ پرجلد ہی دکھائی دے گا، فی الحال یوٹیوب کی لائیواسٹریم لینڈ اسکیپ یا مستطیل فارمیٹ میں ہی دکھائی دیتی ہے۔