پاکستان میں 30 اور 31 اگست کی درمیانی رات کو سپر بلیو مون کا نظارہ

0 230

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر بلیو مون اب 2037 میں ہی دیکھا جاسکے گا واضح رہے کہ اگست کے مہینے میں ہم نے دو مرتبہ مکمل چاند دیکھا ہے ۔
بلیو مون کا نیلے رنگ سے کوئی واسطہ نہیں بلکہ یہ محاورے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے تاہم اتنا ضرور ہے کہ چاند زمین سے قریب ترین رہا اور مکمل بھی رہا، یہی وجہ ہے کہ اس صورتحال میں چاند کچھ بڑا دکھائی دیتا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فجر سے پہلے تک اس کا نظارہ کیا گیا۔ ایسے وقت چاند سورج کے بالکل مخالف ہوتا ہے اور مکمل طور پر روشن دکھائی دیتا ہے، دوم یہ قریب ترین بھی ہے۔

اس کے بعد سے چاند روزانہ گھٹنا شروع ہوگیا اور دھیرے دھیرے باریک شکل اختیار کرلے گا، آخرکار یہ غائب ہوجائے گا اور اس کے بعد نئے ماہ کا نیا چاند نمودار ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.