مقامی ٹی پی ایل میپس‘ ایپ متعارف

0 121

صارفین اس ایپلی کیشن کو ایپ اسٹور، پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جو کہ آئی او ایس، انڈرائیڈ اور فلٹر دونوں کے لیے دستیاب ہے

دنیا کی سب سے بڑی لوکیشن ایپلی کیشن گوگل میپس کو ٹکر دینے کے لیے پاکستانی کمپنی ٹی پی ایل نے ’ٹی پی ایل میپس‘ نامی ایپلی کیشن کو آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرادیا۔

’ٹی پی ایل میپس‘ ملک میں تیار کی جانے والی پہلی مقامی میپ ایپلی کیشن ہے جو کہ کاروباری اداروں سمیت عام صارفین کو بھی لوکیشن سمیت زمین کی دیگر معلومات بروقت اور درست بتاتی ہے۔

’ٹی پی ایل میپس‘ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ ایپلی کیشن صارفین کو ’جیوگرافک انفارمیشن سسٹم‘ (جی آئی ایس) کی صورت میں معلومات فراہم کرتی ہے۔

ایپلی کیشن میں ابتدائی طور پر 30 لاکھ سے زیادہ گھروں، 30 لاکھ سے زیادہ کاروبار مراکز اور 8 لاکھ کلو میٹرز تک پھیلے راستے کی درست معلومات اور لوکیشن شامل کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.