گوگل کروم آئی فون صارفین کے لیے اہم تبدیلی لا رہا ہے

0 133

گوگل کروم میں یو آر ایل ایڈریس بار کے اسکرین پر نیچے کی جانب منتقل کرنے کی نشان دہی کی ہے، بالکل ویسے ہی جیسے ایپل کے بِلٹ-اِن براؤزر میں ہوتا ہے۔

یہ تبدیلی اختیاری ہے اور صارفین کو نئے ایڈریس بار سیٹنگ کے تحت یہ اختیار ہوگا کہ وہ اومنی بکس کو اسکرین پر اوپر رکھیں یا نیچے،کروم آئی او ایس میں 2018 سے ٹول بار کو اسکرین میں نیچے کی جانب سپورٹ کر رہا ہے۔\

یہی فیچر اینڈرائیڈ میں بھی آزمایا گیا لیکن مکمل طور پر متعارف نہیں کرایا گیا۔اس فیچر کے لیے صارفین کو ایک تو آئی او ایس پر گوگل کروم کے لیے ٹیسٹ فلائٹ اپ ڈیٹس پر انرول ہونا پڑے گا جس سے آئی فون اور آئی پیڈ پر براؤزر کے بِیٹا ورژن حاصل ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ صارف کو ایڈریس بار میں “chrome://flags” لکھ کر نیچے کی جانب اومنی بکس تلاش کرنا ہوگا، جس کو آن کرنے کے بعد براؤزر کو ری لانچ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد صارف آئی او ایس سیٹنگز میں جا کر کروم کی سیٹنگ میں ایڈریس بار لوکیشن کو سوئچ کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.