ٹوئٹر پر بلیو ٹک کیلئے رقم سمیت دیگر چیزیں درکار

0 165

 کمپنی صارفین سے ماہانہ فیس ،موبائل نمبر ،شناختی کارڈ کی کاپی سمیت ذاتی سیلفی بھی مانگے گی

 

صارفین کی جانب سے فراہم کردہ شناختی کارڈ کی کاپی کو ٹوئٹر تیسری پارٹی کے تحت جانچے گی اور کاپی اصل ہونے پر ہی صارف کا پراسیس آگے بڑھایا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق تمام پراسیس میں چند منٹ ہی درکار ہوں گے اور کچھ ہی وقت میں صارف کو بلیو ٹک کے لیے اہل یا نااہل قرار دے دیا جائے گا۔

ساتھ ہی بتایا گیا کہ ٹوئٹر بلیو ٹک حاصل کرنے والے صارفین سے ملنے والے شناختی کارڈ کی کاپی اور ان کی سیلفی سمیت دیگر معلومات کو 30 دن تک اپنے پاس محفوظ رکھ کر مکمل تصدیق کے بعد تمام ڈیٹا ضائع کردے گا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’انگیجٹ‘ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ ٹوئٹر پر بلیو ٹک کے حصول کے لیے سیکیورٹی کو مزید بڑھایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.