دماغی طور پر مفلوج افراد کی آواز بنے والی مشین

0 197

سائنسدانوں نے ایک ایسی کمپیوٹرائزڈ ڈیوائس تیار کی ہے جس کے ذریعے مفلوج انسان کے دماغ سے نکلنے والی لہروں کو پڑھ کر پہلے کے مقابلے میں زیادہ الفاظ میں ترجمہ کیا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل 2021 میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محققین کی جانب سے ’نیوروپروستھیٹک ڈیوائس‘ کا تجربہ ایک ایسے مفلوج شخص پر کیا گیا تھا جو کہ بولنے، سمجھنے اور پڑھنے سے قاصر تھا۔

نیوروپروستھیٹک ڈیوائس‘ مفلوج شخص کے 26 الفاظ کا ترجمہ کرنے میں کامیاب رہی، تاہم اس میں ایک مشکل یہ ہے کہ اگر کوئی بھی شخص انگریزی کا لفظ ’کیٹ‘ یعنی بلی بولے گا تو کمپیوٹر اسے ’بلی‘ کہنے کے بجائے ’چارلی الفا ٹینگو‘ کہے گا۔

تاہم اب امریکی ماہرین نے اس ٹیکنالوجی میں مزید بہتری کی ہے، ماہرین کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ ڈیوائس فی منٹ میں پہلے کے مقابلے زیادہ الفاظ کا ترجمہ کرسکتی ہے اور پہلے کے مقابلے زیادہ تیز رفتاری سے کام کرےگی۔

رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محققین کی جانب سے اس ڈیوائس کا تجربہ ایک ایسے مفلوج شخص پر کیا گیا جو بولنے، سمجھنے اور پڑھنے سے قاصر تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.