گوگل کی یوٹیوب کے لیے اہم فیچرز کی آزمائش

0 189

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی یوٹیوب پر آزمائش کے لیے گُنگنا کر گانا ڈھونڈنے کا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جس میں شناخت کے لیے چلنے والے گانے کو ریکارڈ کرنے کی صلاحیت بھی ہوگی۔

رفین کو تلاش شروع کرنے کے لیے یوٹیوب وائس سرچ میں سونگ فیچر میں جانے کی ضرورت ہوگی۔ جس کے بعد کم از تین سیکنڈ تک گانا گنگنانا ہوگا اوریوٹیوب پرموجود متعلقہ کونٹینٹ سامنے آ جائے گا۔

گانا گنگنا کر تلاش کرنے اور ریکارڈنگ کے فیچرز فی الحال اینڈرائیڈ پر انتہائی کم افراد کو یوٹیوب پر دستیاب ہیں جس کی وجہ ان فیچرز کا آزمائشی مراحل میں ہونا ہے۔

اس مرحلے سے گزرنے کے بعد فیچر میں تمام نقوص ہٹا کر عام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔ عین ممکن ہے یہ فیچر یوٹیوب میوزک پر بھی متعارف کرا دیا جائے۔

گوگل سبسکرپشن فِیڈ میں ’چینل شیلف‘ کی بھی آزمائش کر رہا ہے۔ یہ فیچر تخلیق کاروں کی تازہ ترین اپ لوڈ کو شیلف میں لے آئے گا جس کے بعد صارفین کو چینل پر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.