دنیا کا سب سے پہلا ٹچ اسکرین آلہ کس نے بنایا؟

0 9

دنیا کا سب سے پہلا ٹچ اسکرین آلہ (Touchscreen Device) 1960 کی دہائی میں ایجاد ہوئی اور اس کے پیچھے جو سائنسدان تھا اس کا نام ای اے جانسن (E.A. Johnson) تھا جو کہ برطانوی شہری تھے۔

ای اے جانسن مالورن، برطانیہ میں رائل ریڈار اسٹیبلشمنٹ میں کام کرتے تھے جہاں انہوں نے فوج کے استعمال کیلئے 1965 اور 1967 کے درمیان کیپسیٹو ٹچ ڈسپلے تیار کیا۔ اسے تاریخ کا پہلا ٹچ ڈسپلے سمجھا جاتا ہے۔

ای اے جانسن وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے ملٹری اور ایئر ٹریفک کنٹرول کے لیے ٹچ اسکرین کا پہلا تصور پیش کیا۔

دوسی جانب اگر ٹچ موبائل کی بات کی جائے تو اس میں بھی کئی لوگ غلط فہمی کی بنا پر اس کا سہرا ایپل یا سیم سانگ کو دیتے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے۔

دنیا کا پہلا ٹچ اسکرین والا موبائل فون آئی بی ایم کمپنی نے بنایا جس کا نام آئی بی ایم سائمن رکھا گیا۔

یہ ایک smartphone بھی تھا کیونکہ اس میں کالز، ای میل، کیلنڈر اور دیگر ایپلیکیشنز موجود تھیں۔ اسے 1994 میں لانچ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.