زوم نے اپنے ملازمین کو ورک فرام ہوم سے روک دیا

0 131

وبائی مرض کورونا کے پھوٹنے کے بعد سے دنیا بھر ورک فرام ہوم کا تصور پیش کرکے اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دینے والی ایپ زوم نے اب خود اپنے ملازمین کا ورک فرام ہوم ختم کرکے انھیں کام کے لیے دفتر بلالیا۔

ان کا عملہ غیر معینہ مدت تک ورک فرام ہوم کام کرے گا تاہم اب نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے جو اگست اور ستمبر میں بتدریج نافذ کردی جائے گی۔

ویڈیو کمیونیکیشن کمپنی زوم نے اپنی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے دفتر کے 50 میل (80 کلومیٹر) کے اندر رہنے والے ملازمین کے لیے ہفتے میں کم از کم دو بار دفتر میں حاضری اور کام کرنا لازم قرار دیدیا۔

زوم نے اپنی نئی پالیسی میں مؤقف اختیار کیا کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئی نئی اور حیران کن ایجادات جاری رکھنے اور اپنے عالمی صارفین کی بہتر سے بہتر انداز میں مدد کرنے کے لیے ملازمین کو دفتر سے کام کرنے کا کہا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.