ایپل آئی فون 6، 7، اور ایس ای سیریز صارفین کو معاوضہ ادا کر ے گا
ایپل اپنے ان تمام صارفین کو جو آئی فون 6، 7، اور ایس ای سیریز استعمال کررہے ہیں ڈیوائسزکو سست کرنے پر فی صارفین 65 امریکی ڈالر ادا کرے گا۔
ایپل نے حال ہی میں آئی فون 6، 7، اور آئی فون ایس ای صارفین کو ان کے فون کو جان بوجھ کر سست کرنے پر معاوضہ ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس میں ہر فرد کو ممکنہ طور پر تقریباً 65 ڈالر ادا کیے جائیںگے۔
وہ صارفین جنہوں نے 6 اکتوبر 2020 سے پہلے شکایات درج نہیں کروائیں معاوضے کے اہل نہیں، یہ رقم ان تمام صارفین میں یکساں طور تقیسم کی جائے گی جس کے مطابق ایک فرد کو 65 امریکی ڈالر ملیں گے۔
واضح رہے کہ پانچ سال قبل ایپل کے صارفین نے آئی فون 6، 7، اور آئی فون ایس ای سیریز کی ڈیوائسز کے سست ہونے کی شکایت کی تاہم ایپل کی جانب سے اس پرکوئی خاص توجہ نہیں دی گئی
صارفین نے مل کر ایپل کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا جس کے بعد دائر کلاس ایکشن مقدمے کی قرارداد میں ایپل نے معاوضہ کی ادائیگی کے لیے 500 ملین امریکی ڈالر کی خطیر رقم دینے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔