80 برس میں ایک بار ظاہر ہونے والا ستارہ کب دکھے گا؟
ایک سال سے زیادہ عرصے کے انتظار کے بعد آسمان پر تین ہزار نوری سال سے زیادہ کے فاصلے پر موجود ستاروی نظام نمو دار ہوگا۔
خلاء میں دور دراز فاصلے پر موجود ’بلیز اسٹار‘ نامی اس ستارے کو اگر ٹیلی اسکوپ کے بغیر دیکھا جائے تو عموماً دھندلا دکھائی دیتا ہے۔
تاہم، ہر 80 سال میں ایک بار وقوع پذیر ہونے والے نووا میں ٹی کورونے بوریلِس اتنا واضح ہوجاتا ہے کہ اس کو برہنہ آنکھ سے دیکھا جا سکے۔
اگر بلیز اسٹار آج یعنی 27 مارچ کو آسمان پر واضح ہوا تو فلک بینوں کے پاس اتنا وقت ہوگا کہ اس کو باآسانی دیکھ سکیں۔ ماہرین کے مطابق یہ ستارہ ایک ہفتے تک منظر پر رہے گا۔
اس سے قبل اس ستاروی نظام کی روشنی مدھم پڑ جانے کی وجہ سے سائنس دانوں نے بتایا تھا کہ یہ ستارہ 2023 کے آخر میں ظاہر ہوگا، جیسا کے پچھلے نووے میں ہوا تھا۔
لیکن متعدد پیشگوئیوں کے باوجود بھی گزشتہ برس بلیز اسٹار منظر پر نہیںآیا۔
اب فرانس کی پیرس آبزرویٹری کے ایک ماہرِ فلکیات ژاں شنائیڈر نے ایک نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ یا تو یہ ستارہ اس ہفتے نمودار ہوگا یا آئندہ سات مہینوں میں کبھی۔
اگر یہ ستارہ ظاہر ہوتا ہے تو زندگی میں ایک بار ہونے والانظارہ ہوگا۔