زہر چھڑکنے والی بچھوکی نئی قسم دریافت
سائنس دانوں نے کولمبیا کے برساتی جنگلات میں بچھوں کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے جو زہر کو چھڑکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
زولوجیکل جرنل آف دی لینیئن سوسائٹی میں پیش کی جانے والی نئی قسم ٹائٹیس ایکیلیس کو ایک فٹ سے زیادہ کے فاصلے تک زہر پھینکتے ہوئے پایا گیاجو کہ کسی پاس آنے والے جانور کی آنکھوں پر حملے کے لیے کافی ہے۔
تحقیق کے مصنف لیو لیبریو کا خیال ہے کہ زہر کے یوں خارج ہونے کا طریقہ بچھو میں شکاری کو نقصان پہنچانے کے لیے وقت کے ساتھ پنپتا ہے۔
تحقیق میں معلوم ہوا کہ یہ بچھو زہر پھینکنے کے لیے دو مختلف طریقے استعمال کرتا ہے۔ جن میں ایک، کوبرا کی طرح زہر پھینکنا اور دوسرا دم سے زہر چھڑکنا ہے۔
اب تک دریافت ہونے والی بچھو کی 2500 معلوم اقسام میں صرف دو زہر چھڑکتی ہیں جن میں سے ایک شمالی امریکا میں اور ایک افریقا میں پائی جاتی ہے۔