سیکورٹی خدشات کے تحت 2 روسی خطوں میں ٹیلیگرام پر پابندی عائد

0 5

دو روسی علاقوں میں حکام نے ٹیلیگرام میسنجر کو اس خدشے کے پیش نظر بلاک کر دیا ہے کہ ایپ کو دشمن استعمال کر سکتے ہیں.

ایک مقامی ڈیجیٹل ترقی کے وزیر نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کے ذریعے بتایا کہ داغستان اور چیچنیا بنیادی طور پر جنوبی روس کے مسلم علاقے ہیں جہاں انٹیلی جنس سروسز نے عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافہ درج کیا ہے۔

داغستان کے ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ منسٹر یوری گامزاتوف نے کہا کہ یہ (ٹیلی گرام) اکثر دشمن استعمال کرتے ہیں جس کی ایک مثال ماخچکالا ہوائی اڈے پر ہونے والے فسادات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میسنجر کو بلاک کرنے کا فیصلہ وفاقی سطح پر کیا گیا ہے۔

اکتوبر 2023 میں داغستان میں ہونے والے فسادات میں سینکڑوں مظاہرین نے ہوائی اڈے پر دھاوا بول کر ہوائی جہاز پر آنے والے مسافروں پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ اگرچہ کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا تھا تاہم حکام نے اس واقعے پر متعدد افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی ہے۔

ہوائی جہاز کی آمد کی خبر ٹیلی گرام پر پھیل گئی تھی جہاں صارفین نے یہود دشمنی کے لیے کال پوسٹ کی تھی۔ ٹیلی گرام نے اس حملے کی مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ چینل کو بلاک کر دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.