چینی سائنس دانوں کا دنیا کا مکمل خودکار اے آئی ایجنٹ بنانے کا دعویٰ

0 6

چین میں اے آئی محققین نے دنیا کا پہلا مکمل خودکار آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایجنٹ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

مانس نامی یہ ایجنٹ پراپرٹی کی خرید و فروخت، چھٹیوں میں بکنگ اور ویڈیو گیمز بنانے سمیت وسیع پیرائے میں امور انجام دے سکتا ہے۔

چینی کمپنی بٹر فلائی افیکٹ کی جانب سے بنایا گیا مانس مبینہ طور پر اوپن اے آئی کے جدید ترین اے آئی ماڈلز کو شکست دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

مانس اے آئی کے شریک بانی اور چیف سائنٹسٹ یِیچاؤ جی نے اے آئی کی صلاحیتیوں کے متعلق ویڈیو میں کہا کہ مانس اے آئی میں اگلی ارتقاء ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ دوسرے چیٹ بوٹ یا ورک فلو کی طرح نہیں ہے۔ یہ حقیقی طور پر خودکار ایجنٹ ہے جو خیال اور عمل کے درمیان خلاء کو پُر کرتا ہے۔ جس موقع پر دیگر اے آئی خیالات پیش کرنا بند کر دیتے ہیں وہاں مانس نتائج فراہم کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.