کان کا میل اور پسینے کی بو میں عجیب و غریب تعلق

0 7

کان کا میل اور پسینے کی بو کے بارے میں سوچنا آپ کو ناگوار گزر سکتا ہے لیکن حیرت انگیز طور پر دونوں کا ایک دوسرے سے گہرا تعلق ہے۔

دونوں apocrine غدود کیوجہ سے خارج ہوتے ہیں۔ جن لوگوں میں چپچپا، شہد کے رنگ جیسا میل ہوتا ہے، ان کے پسینے بو زیادہ ناگوار ہوتی ہے جبکہ سفید سرمئی اور دانے دار خشک کان کے میل والے افراد کے پسینے کی کم بو ہوتی ہے۔

ان تفریق سے متاثر ہو کر محققین نے اس کے پیچھے جینیات کی کھوج کی جو کان کے میل اور پسینے کی بو کو انفرادی طور پر ذاتی بناتی ہے۔

2006 میں سائنسدانوں نے اس حوالے سے ذمہ دار جین کی نشاندہی کی جسے ABCC11 جین کہتے ہیں۔

اس جین میں G سے A میں ایک بنیادی تبدیلی اس بات کا تعین کرتی ہے کہ کس شخص میں نم کان کا میل (GG یا GA) ہوگا اور کس میں خشک (AA) کان کا میل ہوگا۔

ABCC11 جین ایک پروٹین تیار کرتا ہے جو جلد کو پسینے کے ذریعے پروٹین اور لپیڈز سے بھرپور مالیکیولز فراہم کرتا ہے جو بیکٹیریا کے لیے دراصل خوراک ہوتے ہیں۔

جیسے جیسے بیکٹیریا لپیڈز کھاتے رہتے ہیں، مالیکولز غیر مستحکم مرکبات جاری کرتے ہیں جو جسم یعنی پسینے کی بو کا ذریعہ بنتے ہیں۔ خشک کان کے میل والے لوگوں میں ABCC11 غیر فعال ہوتا ہے جس کی وجہ سے کچھ بیکٹیریا کو پروٹینز اور لپیڈز کی صورت میں کھانا نہیں ملتا اور پسینے کی بو بہت حد تک کم رہتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.