واٹس ایپ نے چیٹ فِلٹرز کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کرادیا
واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کروا رہا ہے جس میں چیٹ لسٹ کے فلٹرز کو مستقل طور پر فعال کردیا جائے گا جس سے صارفین کو چیٹ لسٹ میں بہتر سہولت فراہم ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق کچھ بیٹا ٹیسٹرز جو گوگل پلے اسٹور کے ذریعے اینڈرائیڈ 2.25.4.12 اپ ڈیٹ کے لیے واٹس ایپ بیٹا ڈاؤن لوڈ کریں گے، وہ اس تازہ ترین فیچر کو استعمال کرسکتے ہیں۔
تاہم آنے والے ہفتوں میں اسے مزید لوگوں کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
نیا فیچر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ واٹس ایپ کھولتے وقت چیٹ فلٹرز چیٹ لسٹ میں سب سے اوپر موجود رہیں۔ یہ صارفین کو چیٹ لسٹ میں اسکرول کرنے کی ضرورت کو ختم کردیتا ہے جیسا کہ ابھی فی الحال ضرورت پڑتی ہے۔
یہ تبدیلی صارف کی سہولت اور چیٹ نیویگیشن کے عمل کو نمایاں طور پر بہتر کرتی ہے کیونکہ فلٹرز اب بغیر کسی اضافی اقدامات کے فوری طور پر قابل رسائی ہونگے۔