مصنوعی ذہانت کمپیوٹر پر منحصر امور کو کتنا متاثر کرے گی؟

0 4

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت ممکنہ طور پر کمپیوٹر پر مبنی 70 فی صد نوکریوں کی جگہ لے لے گی۔

اِنسٹیٹیوٹ فار پبلک پالیسی ریسرچ (آئی پی پی آر) کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے معیشت اور معاشرے پر ممکنہ طور پر خطرناک اثرات مرتب ہوسکتے ہیں بالخصوص ان امور پر جن کا تعلق کمپیوٹر سے ہوگا۔

آئی پی پی آر کی نئی رپورٹ کے مطابق پروجیکٹ منیجمنٹ، مارکیٹنگ، ایڈمنسٹریٹیو سپورٹ وہ نوکریاں ہو سکتی ہیں جن کی ساخت کو بدلنے میں اے آئی کا اہم کردار ہوگا۔

تھنک ٹینک کی جانب سے انسانوں کے انجام دیے 22 ہزار عام امور کا تجزیہ کیا گیا جس میں معلوم ہوا کہ کمپیوٹر پر مبنی ان امور کے 70 فی صد کو مصنوعی ذہانت بڑے پیمانے پر بدل یا ختم کر سکتی ہے۔

آئی پی پی آر کا کہنا ہے کہ موجودہ اے آئی پالیسی ٹیکنالوجی کو اپنانے اور تحفظ کی یقین دہانی بنانے پر ضرورت سے زیادہ توجہ دیتے ہوئے اے آئی کے وسیع اثرات کو نظر انداز کرتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مصنوعی ذہات کا سب سے زیادہ اثر ممکنہ طور پر ادارتی، اسٹیٹیجک اور تجزیاتی امور پر مرتب ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.