انسانی دماغ میں مائیکروپلاسٹک کی مقدار بڑھنی لگی
مائیکرو پلاسٹک ذرات انسانی دماغ میں بڑھتے جارہے ہیں جبکہ نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ مسئلہ وقت کے ساتھ ساتھ بدتر ہوتا جا رہا ہے.
جریدے نیچر میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 2024 میں اکٹھے کیے گئے دماغ کے نمونوں میں آٹھ سال پہلے لیے گئے نمونوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ مائیکرو پلاسٹک موجود پائے گئے۔
محققین کا کہنا ہے کہ دماغ میں پلاسٹک کی مقدار میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ وزن میں پلاسٹک کے ایک ٹی-اسپون کے برابر ہے۔
نیو میکسیکو یونیورسٹی میں فارماسیوٹیکل سائنسز کے پروفیسر اور شریک سرکردہ مصنف میتھیو کیمپن نے کہا کہ 2016 کے دماغی نمونوں کے مقابلے میں دماغ میں مائکرو پلاسٹکس تقریباً 50 فیصد زیادہ پایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ آج ہمارے دماغ کا 99.5 فیصد دماغی مواد پر مشتمل ہے اور باقی پلاسٹک پر۔