دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ ٹوٹنا شروع
دنیا کے بڑے شہروں کے رقبے سے بھی بڑے برفافی تودے A23a کے ٹوٹنے کا عمل شروع ہو گیا۔
جاری ہونےو الی تازہ ترین سیٹلائیٹ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ دنیا کے اس سب سے بڑے برف کے تودے کا ایک بہت بڑا حصہ ٹوٹ چکا ہے جو جنوبی بحر اوقیانوس میں شمال کی جانب حرکت رہا ہے۔
ٹوٹنے والے حصے کا رقبہ تقریباً 80 مربع کلومیٹر ہے جبکہ 3360 مربع کلومیٹر کا تودہ ابھی باقی ہے۔
برٹش اینٹارٹک سروے (بی اے ایس) کے اوشیئنوگرافر اینڈریو میئجر کے مطابق یہ اس آئس برگ کا پہلا واضح ٹکرا ہے جو ظاہر ہوا ہے۔ تاہم، یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ اب ٹوٹ کر بکھر جائے گا یا کافی عرصے تک ایسے ہی رہے گا۔
اس برف کے تودے کا وزن تقریباً 10 کھرب ٹن ہے اور یہ 48 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال کی جانب جنوبی جورجیا (بحر اوقیانوس کے جنوب میں ایک جزیرہ) کی طرف سفر کر رہا ہے۔
ماہرین کو تشویش ہے کہ جنوبی کوریا پہنچنے کے بعد یہ وہاں پینگوئن اور سیلز جیسی جنگلی حیاتات کا خاتمہ کر سکتا ہے۔