چین کی مقبول ترین ’روبوٹ گرل‘

0 3

ایک نوجوان چینی خاتون خاص لباس، روبوٹک حرکتوں اور بے تاثر چہرے کا استعمال کرتے ہوئے روبوٹ کے طور پر خود کو ظاہر کرکے کافی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

ایک ایسے وقت میں جب کمپنیاں اپنے روبوٹس کو انسانوں کی طرح ظاہر کرنے کے لیے روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت میں اربوں کی سرمایہ کاری کر رہی ہیں، ایک نوجوان عورت روبوٹ کی نقالی کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔
چینی سوشل میڈیا پر "روبوٹ گرل” کے نام سے مشہور نوجوان خاتون نے پہلی بار گزشتہ اگست میں بیجنگ میں 2024 کی عالمی روبوٹ کانفرنس کے دوران توجہ مبذول کروائی۔

انہوں نے ایک ہائپر ریئلسٹک ہیومنائیڈ روبوٹ کے ساتھ کھڑے ہوکر ناظرین کو الجھا دیا جس میں زیادہ تر لوگ سمجھ نہیں پارہے تھے کہ آخر ان میں سے کون انسان ہے اور کون روبوٹ۔

اس کے بعد سے خاتون نے چین میں کافی شہرت حاصل کی ہے اور اب وہ ایک مشہور آن لائن تخلیق کار اور ملک کی معروف "روبوٹ گرل” بن چکی ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.