60 سال پرانا دنیا کا پہلا چیٹ بوٹ ’زندہ‘ ہوگیا

0 6

محققین نے طویل عرصے سے گمشدہ کمپیوٹر کوڈ کو دریافت کیا اور اسے دنیا کے پہلے اور 60 سال پرانے ابتدائی چیٹ بوٹ ELIZA کو دوبارہ ’زندہ‘ کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔

سائنسدانوں نے حال ہی میں پرانے گمشدہ کمپیوٹر کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے الیزا نامی دنیا کے پہلے چیٹ بوٹ کو دوبارہ زندہ کیا ہے جو کہ دنیا کا پہلا چیٹ بوٹ ہے۔

MIT آرکائیوز سے دھول میں اٹے پرنٹ آؤٹس کا جائزہ لیا گیا جس میں سائنسدانوں نے ایک کوڈ دریافت کیا جو 60 سال سے گُمشدہ تھا۔

ایلیزا کو 1960 کی دہائی میں ایم آئی ٹی کے پروفیسر جوزف ویزنبام نے تیار کیا تھا اور اس کا نام ایلیزا رکھا تھا۔

محققین کا کہنا ہے کہ ایک لینگویج ماڈل کے طور پر جس کے ساتھ صارف بات چیت کر سکتے ہیں الیزا کا آج کی AI ٹیکنالوجی میں بھی نمایان مقام ہے۔

الیزا کو سائیکو تھراپسٹ کی طرح سوالات کا جواب دینے کے لیے بنایا گیا تھا۔ مثال کے طور پر الیزا کہے گا، "براہ کرم مجھے اپنا مسئلہ بتائیں۔ اور اگر صارف جواب میں کہے کہ "سارے مرد ایک جیسے ہوتے ہیں” تو ایلیزا جواب میں پوچھے گا، "کس بنیاد پر؟۔”

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.