کیا آپ جانتے ہیں اس وقت دنیا کا مہنگا اور سستا ترین فون کونسا ہے؟

0 2

موبائل فون ہماری زندگی کا ایک اہم جزو بن چکے ہیں۔ اور اسی لیے مختلف کمپنیاں نئے فیچرز اور ڈیزائنز پر مبنی فونز متعارف کراتی رہتی ہیں۔

لیکن ہر مصنوعات کیطرح فونز میں بھی مہنگے سے مہنگے اور سستے سے سستے فونز دستیاب ہیں۔

دنیا کے سب سے مہنگے فون کے بارے میں بات کی جائے تو وہ فالکن سپرنووا آئی فون 6 پنک ڈائمنڈ ہے جس کی قیمت 48.5 ملین ڈالر ہے۔

یہ 24 قیراط سونے سے بنا ہے اور اس کی پشت پر ایک بڑا گلابی ہیرا ہے۔ ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کے پاس یہ فون ہے۔

اسی طرح اگر دنیا کے سستے ترین فون کی بات کی جائے تو وہ فریڈم 251 ہے جسے ایک بھارتی کمپنی نے لانچ کیا تھا۔

اس کی قیمت 251 بھارتی روپے ہے یعنی 4 ڈالرز سے بھی کم۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.