دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ چین میں دریافت

0 2

دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ چین میں دریافت ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسے ممکنہ طور پر دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ قرار دیا جا رہا ہے، ایک اندازے کے مطابق 1 ہزار میٹرک ٹن اعلیٰ معیار کا سونا موجود ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے ہنان میں دریافت ہونے والے اس سونے کے ڈپازٹ کی مالیت 83 ارب امریکی ڈالرز سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے 2 کلومیٹر کی گہرائی میں تقریباً 300 میٹرک ٹن سونےکی موجودگی کا پتہ چلا ہے جبکہ یہاں زیادہ گہرائی میں مزید ذخائر ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

مقامی جیولوجیکل بیورو کے مطابق ایک اندازے کے تحت سونے کے مزید ذخائر 3 ہزار میٹر کی گہرائی میں پائے جائیں گے اور اگر ایسا درست ہوا تو ان ذخائر کی مالیت 83 ارب ڈالرز ہو سکتی ہے۔

مائننگ ٹیکنالوجی کے مطابق چینی سونے کے ذخائر کی دریافت سے پہلے دنیا میں سونے کے سب سے بڑے ذخائر جنوبی افریقا، انڈونیشیا، روس، چلی، امریکا اور دیگر ممالک میں موجود ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.