ٹرمپ انتظامیہ میں شامل افراد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

0 2

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی انتظامیہ میں شامل افراد کوجان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے پریس سیکریٹری کا کہنا ہے کہ نئی انتظامیہ میں شامل افراد کو بم حملوں اور قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

موجودہ صورتحال کے تناظر میں وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے اور صدر بائیڈن کی جانب سے دھمکیوں کی مذمت کی گئی ہے۔

ایف بی آئی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھمکیوں سے آگاہ ہیں، متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم تمام ممکنہ خطرات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

دوسری جانب چین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے جواب میں ان پر واضح کیا ہے کہ کسی بھی تجارتی جنگ میں کوئی کامیاب نہیں ہوگا۔

نو منتخب امریکی صدر کی جانب سے پیر کے روز دھمکی دی گئی تھی کہ وہ اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلے روز سے ہی میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی تمام درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی عائد کر دیں گے۔

اس بیان کے رد عمل میں چین نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تجارتی جنگ میں کوئی کامیاب نہیں ہوگا، واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان لیو پینگیو نے کہا چین یہ سمجھتا ہے کہ امریکا کے ساتھ اس کا اقتصادی اور تجارتی تعاون فریقین کے لیے فطری طور پر فائدہ مند ہے۔

کینیڈا نے بھی ٹرمپ کو یاد دہانی کرائی کہ اس کا امریکا کے لیے توانائی کی ترسیل میں کتنا بنیادی کردار ہے، کینیڈا کی نائب وزیر اعظم کرسٹیا فریلینڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ”دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری تعلق متوازن اور متبادل نفع پر مبنی ہے، بالخصوص امریکی کارکنان کے حوالے سے۔“ انھوں نے باور کرایا کہ اٹاوا حکومت امریکا کی نئی حکومت کے ساتھ ان امور کو زیر بحث لائے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.