جنوبی کوریا میں ریکارڈ برفباری، 200 سے زائد پروازیں معطل

0 2

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں ریکارڈ برفباری کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں شدید برفباری کے باعث ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے، بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے جبکہ 200 سے زائد پروازیں اور 70 فیری سروسز کو بھی معطل کرنا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی ہائی ویز پر ٹریفک حادثات میں 2 افراد جان سے گئے جبکہ عمارتوں، تعمیراتی سائٹس سے گرنے والے ملبے سے متعدد راہ گیر زخمی ہوگئے۔

مزید برفباری کے خدشے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جنوبی کوریا کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اب تک 18 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ 1907ء کے بعد یہ سب سے زیادہ برف باری ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں بھی شدید برفباری کے باعث درجہ حرارت منفی پانچ تک گرگیا ہے، پہاڑی علاقوں میں پچاس سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی۔

ترکیہ کے شہر انقرہ، استنبول اور دیگر کئی شہروں میں ہرطرف سفیدی چھا گئی ہے، عمارتوں اورگاڑیوں پر برف کی موٹی تہہ جم گئی۔

برفانی طوفان سے متعدد مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثرہوئی، شہری انتظامیہ راستے صاف کرنے میں مصروف ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.