چین اورکینیڈا نے کسٹم ڈیوٹی کی دھمکی پر ٹرمپ کو خبردار کر دیا

0 2

چین اور کینیڈا نے کسٹم ڈیوٹی کی دھمکی پر ٹرمپ کو خبردار کر دیا۔

منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ روز دھمکی دی گئی تھی کہ وہ اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلے روز سے ہی میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی تمام درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی عائد کر دیں گے۔

چین کا یہ مؤقف سامنے آیا ہے کہ کسی بھی تجارتی جنگ میں کوئی کامیاب نہیں ہو گا، واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان لیو پینگیو کا کہنا ہے کہ چین یہ سمجھتا ہے کہ امریکا کے ساتھ اس کا اقتصادی اور تجارتی تعاون فریقین کے لئے فطری طور پر فائدہ مند ہے۔

ادھر کینیڈا نے ٹرمپ کو امریکا کے لئے توانائی کی ترسیل میں اپنے بنیادی کردار کی یاد دہانی کرائی ہے، کینیڈا کی نائب وزیر اعظم کرسٹیا فریلینڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلق متوازن اور متبادل منفعت کا حامل ہے، بالخصوص امریکی کارکنان کے حوالے سے۔

انہوں نے مزید باور کرایا کہ اٹاوا حکومت امریکا کی نئی حکومت کے ساتھ ان امور کو زیر بحث لائے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.