چین نے آبنائے تائیوان سے گزرنے کے لیے گشت کرنے والے پی۔8اے اینٹی سب میرین طیارے بھیجنے اور عوامی سطح پر اس کی تشہیر کرنے پر امریکا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی مسلح افواج کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان سینئر کرنل کاو جون نے کہا ہے کہ تھیٹر کمانڈ نے آبنائے تائیوان سے گزرنے والے امریکی طیاروں کو قریب سے ٹریک کرنے، نگرانی کرنے اور انتباہ جاری کرنے کے لیے اپنی بحری اور فضائی افواج کو تعینات کیا ہے جس نے صورتحال کا مؤثر جواب دیا۔
کاو جون نے کہا کہ امریکا کے ریمارکس نے قانونی اصولوں کو مسخ کیا ہے اور بین الاقوامی رائے عامہ کو گمراہ کیا ہے، انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کو سنسنی خیز بنانا بند کرے اور مشترکہ طور پر علاقائی امن و استحکام کی حفاظت کرے۔