وسطی اٹلی میں جی 7 ممالک کے وزرائے خارجہ کا عالمی مسائل پر اجلاس جاری ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اجلاس میں یو کرین، مشرق وسطیٰ سمیت عالمی مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، وزرائے خارجہ نے ملاقات کے پہلے روز مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
عالمی رہنماؤں نے غزہ اور لبنان میں جنگ بندی سمیت مشرق وسطیٰ میں امن کا مطالبہ کیا ہے، وزراء وینزویلا سمیت انڈو پیسیفک خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
واضح رہے کہ جی 7 ممالک میں اٹلی، کینیڈا، فرانس، جرمنی، جاپان، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں۔