جوہری پروگرام: ایران کا 29 نومبر کو برطانیہ، فرانس اور جرمنی کیساتھ مذاکرات کا اعلان

0 2

ایران نے کہا ہےکہ جوہری پروگرام بارے 29 نومبر کو برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ بات چیت ہوگی۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام اور خطے کی صورت حال کے بارے میں اسی ہفتے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ تبادلہ خیال کرے گا۔

ایرانی ترجمان کے مطابق امکانی طور پر یہ مذاکرات 29نومبر کو ہوں گے تاہم ایران کے اس ترجمان نے یہ نہیں بتایا ہے کہ یہ مذاکرات کس جگہ ہوں گے ، اس سے قبل جاپان کے خبر رساں ادارے نے رپورٹ میں کہا تھا چار ملکوں کے نمائندوں کی امکانی طور ملاقات 29 نومبر کو جنیوا میں ہوگی۔

واضح رہے یہ پیش رفت اقوام متحدہ کے جوہری ایشوز کے لئے واچ ڈاگ، آئی اے ای اے کی ایران کے بارے میں منظور کردہ قرار داد کے بعد سامنے آئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.