امریکا نیتن یاہو کی گرفتاری میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی مدد کرے، کولمبین صدر

0 3

کولمبیا کے صدر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی طرف سے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کا فیصلہ جائز ہے اور امریکا اس پر عمل درآمد میں مدد کرے۔

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یہ بات کہی، روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ ایک منطقی فیصلہ ہے، اسرائیلی وزیراعظم نسل کشی کا ارتکاب کرنے کے مجرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکی صدر جو بائیڈن اس فیصلے کو نظر انداز کرتے ہیں تو وہ دنیا کو صرف بربریت کی طرف لے جائیں گے، مغربی یورپ کو عالمی سیاست میں اپنی آزادی کا دوبارہ دعویٰ کرنا چاہیے اور عدالت کے فیصلے کے مطابق عمل کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے جمعرات کو اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے مبینہ جنگی جرائم اور فلسطین میں انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کے لئے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.