پیوٹن کا روسی جاسوس بھرتی کا موقع ضائع نہیں کریں گے،امریکا
یوکرین جنگ میں روس کے اندر اختلافات موجود ہیں: ولیم برنس
نیو یارک (شوریٰ نیوز)امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر ولیم برنس نے کہا ہےکہ پیوٹن کا روسی جاسوس بھرتی کا موقع ضائع نہیں کریں گے،یوکرین جنگ میں روس کے اندر اختلافات موجود ہیں، روس میں ویگنر ملیشیا کی بغاوت نے یوکرین میں روس کی کمزوریوں کو واضح کردیا ہے،پیوٹن کی جنگ کا منفی اثر روسی معاشرے اور حکومت میں نظر آرہا ہے، اس صورت حال نے سی آئی اے کو روسی جاسوس بھرتی کرنے کا سنہرا موقع فراہم کیا ہے، اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر کا یوکرین کا خفیہ دورہ، انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے پر زور،یاد رہے کہ روسی ملیشیا گروپ ویگنر کی بغاوت سے ایک روز قبل سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم برنس یوکرین کا خفیہ دورہ کر چکے ہیں جہاں انہوں نے یوکرینی صدر سمیت انٹیلی جنس حکام سے ملاقاتیں کی اور روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی مدد کے امریکی عزم کی توثیق کی۔