باکو میں ماحولیاتی کانفرنس: سعودی بچے کی شرکت نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی

0 5

ماحولیاتی کانفرنس میں سعودی بچے کی شرکت نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقد ہونے والی COP29 موسمیاتی کانفرنس میں دس سالہ سعودی بچے فرید فلمبان نے دنیا کے سامنے خطاب کیا، جس میں اس نے ماحولیاتی مسائل اور موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔

فرید فلمبان کو مقامی مقابلہ جیتنے کے بعد اس مشن کے لئے منتخب کیا گیا تھا، اس بچے کی تقریری مقابلوں میں کامیابی ہی نے سعودی عرب سے باہر اس کی باوقار عالمی ایونٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کے قابل بنایا۔

سعودی بچے کے والد محمد فلمبان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے COP29 عالمی کانفرنس میں اپنے بیٹے کی شرکت پر بے حد خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ شرکت ایک خاص تاثر کی نمائندگی کرتی ہے جو ماحولیاتی مسائل میں سعودی نوجوانوں کی دلچسپی کو اجاگر کرتی ہے۔

فرید کے والد نے کہا کہ بچپن سے ہی فرید کو ماحول اور فطرت میں دلچسپی تھی، یہ دلچسپی سکول سے شروع ہوئی جس نے اس کے اندر ماحولیاتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا شوق پیدا کیا، ان سرگرمیوں میں درخت لگانا اور ارد گرد کے ماحول کو بہتر بنانے میں اپنا حصہ ڈالنا تھا، اسے ہمیشہ خوش دیکھا جب وہ اپنے دادا کے فارم کا دورہ کرتا تھا تو بہت خوش ہوتا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.