ایران کے وزیر خارجہ کی قطری ہم منصب سے ملاقات، علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال

0 6

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے تہران میں اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات کی۔مقامی سرکاری خبر رساں کے مطابق عراقچی اور قطر کے شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قطر نے امریکا اور مصر کے ساتھ مل کر غزہ جنگ بندی کے لئے کئی مہینوں تک بے نتیجہ مذاکرات کی قیادت کی لیکن خلیجی ریاست نے اس ماہ کے شروع میں اپنی ثالثی کی کوششوں کو روک دینے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ اعلان ان اطلاعات کے بعد کیا گیا جب قطر نے ایرانی حمایت یافتہ حماس کو خبردار کیا تھا کہ اس کے سیاسی بیورو کو مزید خوش آمدید نہیں کہا جائے گا، خلیجی ریاست نے 2012ء سے امریکہ کی حمایت سے حماس کی میزبانی کی ہے۔

یاد رہے کہ قطر نے منگل کو کہا تھا کہ حماس کے مذاکرات کار دوحہ میں نہیں تھے لیکن ان کا دفتر مستقل طور پر بند نہیں کیا گیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.