امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو ’نان پرسسٹنٹ‘ اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے اب تک یوکرین کو اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں فراہم کی تھیں اور اب اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں بھی فراہم کی جائیں گی۔
یوکرین کو یہ بارودی سرنگیں فراہم کرنے کا مقصد روسی افواج کی یوکرین کے مشرقی علاقوں میں ممکنہ پیش قدمی کو روکنا ہے۔ امریکی حکام کی جانب سے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ روس کے خلاف یوکرین کی دفاعی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
امریکی حکام کے مطابق یوکرین ان بارودی سرنگوں کو اپنے علاقے میں استعمال کرے گا اور یہ شرط رکھی گئی ہے کہ وہ انہیں آباد علاقوں میں استعمال نہیں کرے گا۔