یوکرین، ریسٹورنٹ پرروس کا میزائل حملہ، 4 افراد ہلاک
ملبے تلے دبے ہوئے لوگوں کو بچانے کیلئے ریسکیو عمل جاری ہے
کراماٹوسک (شوریٰ نیوز) یوکرین، ریسٹورنٹ پرروس کا میزائل حملہ، 4 افراد ہلاک،ملبے تلے دبے ہوئے لوگوں کو بچانے کیلئے ریسکیو عمل جاری ہے ،روس نے یوکرین کے شہر کراماٹوسک میں واقع ریسٹورنٹ پر میزائل داغ دیا۔ روس نے یوکرین کے مشرقی شہر کراماٹوسک میں میزائل برسائے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ روس نے یوکرین کے شاپنگ سینٹر اور ریسٹورنٹ کو نشانہ بنایا اور میزائل داغے جس علاقے میں میزائل سے حملہ کیا گیا وہ یوکرین کے قبضے میں ہے لیکن ان علاقوں سے قریب ہے جہاں اب روس نے قبضہ جمایا ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کہ لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں بچانے کیلئے ریسکیو عمل جاری ہے جبکہ عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے لوگوں کو مردہ حالت میں دیکھا جبکہ لوگوں کو چیختے اور مدد کو پکارتے بھی دیکھا ہے۔حکام نے بتایا کہ دھماکے کے مرکز میں رہائشی عمارتیں بھی تھیں۔واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملوں کا سلسلہ کئی عرصے سے چل رہا ہے، روس کی جانب سے یوکرین پر فضائی حملے بھی کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یوکرین کا انفرااسٹرکچر تباہ ہوا ہے جبکہ بعض علاقوں پر روس قابض بھی ہوگیا ہے۔