برطانیہ میں شدید برفباری سے نظام زندگی متاثر

0 2

برطانیہ بھر میں شدید برفباری سے معمولات زندگی متاثر ، سکول بند جبکہ ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں کل تک مزید برفباری کی پیش گوئی کرتے ہوئے ییلو وارننگ بھی جاری کی ہے۔

شدید برفباری کے باعث 200 سے زائد سکول بند کر دیئے گئے ہیں، جبکہ ہزاروں مسافروں کو ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شمالی سکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ، وسطی اور جنوبی ویلز اور سکاٹش سرحدوں سے نارفوک تک مشرقی کاؤنٹیوں میں برف باری اور برفباری کے حوالے سے شدید موسم کی وارننگ جاری کی ہے۔

برطانیہ کے بڑے حصے برف سے ڈھکے ہوئے ہیں ، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ آرکٹک سمندری ہوا ہے جس کا مطلب ہے کہ پورے ہفتے شدید سردی رہے گی۔حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کی غرض سے گھروں تک محدود رہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.