ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پاکستان میں دہشتگرد حملوں کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کےواقعات کی رپورٹس سےآگاہ ہیں اور ان دہشتگرد حملوں کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، پاکستانی عوام کے خلاف سفاکانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، ان حملوں میں جاں بحق افرادکے لواحقین اور متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ د ہشتگردگروپوں کا پتا لگانے، ان کی روک تھام اور انہیں جواب دینےکی صلاحتیں پیدا کرنےکے مواقع کی نشاندہی کے لیے حکومتی رہنماؤں اورسول اداروں سے بات چیت کےلیے پرعزم ہیں۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ انسداد دہشتگردی پارٹنرشپ جاری ہے، اس قسم کےخطرات کاپتا لگانے اور ان سے نمٹنےکے لیے فوجی اور سویلین صلاحیتیں بڑھانے پر مشاورت اور اعلیٰ سطح کا ڈائیلاگ اس میں شامل ہے۔