پیرس، پولیس نے نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا، عوام سراپا احتجاج

فرانسیسی پولیس نےصرف 2022 میں گاڑی نہ روکنے پر 13 افراد کی جان لی تھی

0 65

پیرس (شوریٰ نیوز)پیرس، پولیس نے نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا، عوام سراپا احتجاج،فرانسیسی پولیس نےصرف 2022 میں گاڑی نہ روکنے پر 13 افراد کی جان لی تھی، فرانسیسی پولیس نے نواحی علاقے میں پوچھ گچھ کے دوران نوجوان کار سوار کو گولی مار دی، سینے میں گولی لگنے سے نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، واقعے پر شہری سڑکوں پر نکل آئے، توڑ پھوڑ ، جلاؤ گھیراؤ شدید احتجاجی مظاہرہ۔فرانسیسی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک نوجوان کی شناخت نائل کے نام سے کی گئی، نوجوان کرائے کی گاڑی چلا رہا تھا۔پولیس کے نوجوان کو گولی مارنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے بلااشتعال گولی ماری۔ لواحقین کے وکیل کا کہنا ہے کہ ویڈیو نے پولیس کے مؤقف بدلنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ہلاک شدہ فرانسیسی، الجزائری نوجوان کی عمر17 برس تھی، اسے دن دیہاڑے مبینہ طورپر بغیر کسی وجہ کے قتل کیے جانے پر مشتعل افراد نے پولیس اسٹیشن کے باہر مظاہرہ کیا اور جلاؤ گھیراؤ کے دوران کئی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی۔صرف 2022 میں گاڑی نہ روکنے پر فرانسیسی پولیس نے 13 افراد کی جان لی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.