اقوام متحدہ غزہ سمیت دنیا بھر میں تنازعات کو روکنے میں ناکام رہا: ترک صدر

0 2

ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ غزہ سمیت دنیا بھر میں تنازعات کو روکنے میں ناکام اور بحرانوں کے حل میں غیر مؤثر ثابت ہوا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تر ک صدر نے جی۔ 20 سربراہی اجلاس کے سلسلے میں برازیل کے صدر لولا دی سلوا سے ملاقات کی، ملاقات میں ترک صدرنے کہا کہ ترکیہ اور برازیل کے تعلقات کی ترقی میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات اہم ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مزید بہتر بنانے کے لئے کام جاری رہے گا۔

رجب طیب اردگان نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف برازیل کا مؤقف قابل تحسین ہے، ترکیہ نے اقوام متحدہ میں اسرائیل کو ہتھیاروں اور گولہ بارود کی فروخت کو روکنے کے لئے کوششیں شروع کی ہیں ساتھ ہی وہ فلسطین میں مستقل جنگ بندی، بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر منصفانہ حل کے لئے اپنی ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔

ترک صدر نے برازیل کی جی 20 صدارت کے دوران عالمی انتظامی اصلاحات کو ایجنڈے پر لانے کے اقدام کو درست قرار دیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.